مسجد کا این او سی جاری نہ کرنے پر مفتی مظہر فریدکا احتجاج

ساہیوال(بیورورپورٹ) معروف عالم دین کاسینکڑوں افراد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر دفترکے باہرشدیداحتجاج‘ 3مرلہ سکیم والی مسجد کااین اوسی جاری کرنے کامطالبہ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوں کوآج طلب کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق تین مرلہ ہاؤسنگ سکیم سمال انڈسٹری میں واقع مسجد کاعرصہ پانچ سال سے تنازعہ چل رہاہے اور وہاں پر بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی اکثریت بتائی جاتی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ساہیوال بھی موجودہ حالات سے باخبرہیں لیکن اس کے باوجود مسجد کااین اوسی جاری نہیں کیاگیا جس پر جامعہ فریدیہ ساہیوال کے مہتمم ڈاکٹرمفتی مظہرفرید کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے ڈپٹی کمشنر دفترکے باہر شدیداحتجاج۔ بعدازاں ڈاکٹر مفتی مظہرفرید نے ڈپٹی کمشنرساہیوال کوتمام حالات سے بھی آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سکیم ساہیوال سمیت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندہ افراد کوآج صبح 9بجے طلب کرلیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں