ساہیوال: میٹرک کے امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے

ساہیوال (بیورورپورٹ)ساہیوال بورڈ نے میٹرک امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور 144689طلبا و طالبات کو رولنمبر سلپس جاری کر دی ہیں کلاس دہم کے امتحانات یکم مارچ سے شروع ہونگے جس میں 68561امیدوار شرکت کرینگے۔یہ بات کنٹرولر امتحانات ساہیوال بورڈ قاضی عبدالناصر نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کیلئے 187امتحانی مراکز قائم کئے ہیں جن میں 72ضلع ساہیوال‘75ضلع اوکاڑہ اور 40ضلع پاکپتن میں جہاں امتحانی عملے کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں اور انکی تربیت کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ امتحانات میں نقل کے امکانات کو ختم کرنے کیلئے موبائل انسپکٹرز اور سپیشل سکواڈ بھی تعینات کئے جائیں گے جو امتحانی مراکز میں اچانک چھاپے ما ر کر امتحانی عمل کی نگرانی کرینگے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کلاس نہم کے امتحانات 16مارچ سے شروع ہونگے جس میں 76128امیدوار شریک ہونگے اور ریگولر طلبا و طالبات رولنمبر سلپس ان کے متعلقہ سکول ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ طلبا و طالبات براہ راست بورڈ کی ویب سائٹ سے رولنمبر سلپ حاصل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں