ساہیوال: گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین میں تقریری مقابلے

ساہیوال(بیورورپورٹ) گورنمنٹ گرلز کالج فرید ٹاؤن میں وزیر اعلیٰ پروگرام کے تحت تقریری مقابلوں کا انعقاد‘ مختلف نجی و سرکاری کالجز کی طالبات کی بھرپور شرکت اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات پر طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان میں ہم نصابی سرگرمیوں کا شوق پیدا کرنے کیلئے گرلز کالج فرید ٹاون میں اردو انگلش تقریری مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فن خطابت کے جوہر دکھائے۔مقابلوں کی مہمان خصوصی پرنسپل میڈم سلوت مقبول تھیں۔ نتائج کے مطابق اردو تقریرکے انٹر لیول مقابلوں میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کی اقصیٰ امتیاز‘ ڈگری لیول کے مقابلوں میں گرلز کالج فریڈ ٹاؤن کی زینب نفیس اور پوسٹ گریجوایٹ لیول میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کی طالبہ صبیحہ ناز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انگریزی تقریرکے انٹر لیول مقابلوں میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ خواتین کالج کی اقصیٰ امتیاز‘ڈگری لیول میں گورنمنٹ کریسنٹ کالج چیچہ وطنی کی رابعہ قاسم اور پوسٹ گریجوایٹ لیول میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کی طالبہ صبیحہ ناز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔پرنسپل میڈم سلوت مقبول نے پوزیشن ہولڈر طالبات کو مبارکباد دی اور انہیں مزید محنت سے اپنی صلاحیتیں نکھارنے کی نصیحت کی۔واضح رہے کہ مقابلوں کا یہ سلسلہ بالترتیب ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور صوبہ لیول تک جاری رہے گا جہاں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں بیش قیمت انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں