ساہیوال: ڈاکوؤں کے پانچ گینگ سرغنوں سمیت گرفتار

ساہیوال ( بیورورپورٹ)ساہیوال پولیس نے دوران ڈکیتی وہیکلز ‘سرقہ مویشی ودیگر وارداتیں کر نیوالے 5 گینگز کے سرغنوں سمیت 16ارکان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات‘ موبائل فون ‘نقدی ‘موٹرسائیکلیں اور مویشی برآمد کئے ہیں۔ ساہیوال کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم کررکھاہے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجارہاہے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر عاطف اکرام نے اخبار نویسوںسے ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوںنے کہاکہ مختلف علاقو ں میں سرقہ بالجبر‘ ہائوس رابری ‘ڈکیتی ‘ہائی وے ڈکیتی‘سرقہ وہیکلز اور سرقہ مویشی کی وارداتیں کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف تھانوںکے ایس ایچ او ز کو ٹارگٹ کیاگیا تھا اور تھانہ سٹی ساہیوال ‘تھانہ ڈیرہ رحیم‘ تھانہ نورشاہ ‘تھانہ غازی آباد اور تھانہ اوکانوالہ ‘ کے ایس ایچ اوز پر مشتمل ٹیموںنے شب وروز محنت اور جدید سائنسی طریقہ تفتیش کے ذریعے 5گینگز کو ٹریس کر سرغنوں ‘عبدلرازاق عرف رزاقی انصاری‘ سہیل عرف سہیلا جٹ‘ اﷲ یار عرف یاری مول ‘سکندر عرف سکندری بار ‘محسن عرف محسنی وہینوال اور ان کے 11ساتھیوںکو گرفتارکرکے ان سے لوٹاہوا مال 34موٹرسائیکلیں‘ 11موبائل فونز‘ 6بھینسیں ‘3 تولے طلائی زیورات ونقدی وغیرہ کل مالیتی 33لاکھ47ہزارروپے اور 9پسٹل ‘1رائفل ‘ایک ریوالور‘12بور بندوق اور کاربین معہ متعد گولیاں و کارتوس برآمد کرلیا جبکہ ٹریس شدہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔ انہوںنے پولیس ٹیموںکو نقدانعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کااعلان کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں