گلگت میں‌شہید ہونے والا چیچہ وطنی کا فوجی جوان سپرد خاک

چیچہ وطنی: چیچاوطنی کا جوان آصف حنیف ولد محمد حنیف پاکستان پر قربان ہو گیا. تفصیل کے مطابق چیچہ وطنی کے گاؤں 112 بارہ ایل سے تعلق رکھنے والے پاکستان آرمی کا سپاہی محمد حنیف گلگت میں جام شہادت نوش کر گئے. شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ چکنمبر 102 بارہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا. شہید کی نماز جنازہ میں آرمی کےآفیسرز، اہل علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں