ساہیوال: کمشنر کا بورڈ آف انٹر میڈیٹ کا دورہ

ساہیوال (ایس این این )کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا ساہیوال بورڈ کا دورہ ،ایگزامینیشن برانچ میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات کے لئے جاری پراسیس کا جائزہ لیا-تفصیلات کے مطابق کمشنر نے ساہیوال بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے بورڈ دفاتر کا تفصیلی دورہ کیا -ایڈیشنل کمشنر میاں جمیل احمد ،کنٹرولر امتحانات قاضی عبدالناصر اور سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھی ان کے ہمراہ تھے -انہو ںنے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا اور رولنمبر ز جاری کرنے کے پراسیس کے بارے میں آگہی حاصل کی -انہو ںنے بورڈ حکام کو ہدایت کی کہ تمام پراسیس کو فو ل پروف رکھا جائے اور امتحانی عملے کی تقرری پوری چھان بین کر کے کی جائے -کنٹرولر امتحانات قاضی عبدالناصر نے بتایا کہ بورڈ کے تمام سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے اور ہر مرحلے پر امیدوار کے تمام کوائف کی مکمل چیکنگ کی جاتی ہے تا کہ کسی قسم کی بدعنوانی کا امکان پیدا نہ ہو سکے -انہوں نے بتایا کہ امتحانی عملے کی تقرری مکمل چھان بین کے بعد کی جاتی ہے اور امتحانات کے دوران بھی خصوصی ٹیمیں امتحانی مراکز کا دورہ کر کے امتحانات کی شفافیت کو یقینی بناتی ہیں -کمشنر نے انٹرمیڈیٹ برانچ میں موصول ہونے والے داخلہ فارموں کو بھی چیک کیا اور پراسیس کے بارے میں سوالات کئے -انہوں نے عملے پر زور دیا کہ کسی بھی غلطی کے امکانات کو کم کرنے کے لئے ری چیکنگ کو یقینی بنایا جائے کیونکہ طلباو طالبات کی 12سالہ محنت کا دارومدار اس امتحان پر ہی ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں