ساہیوال: والدین سے جھگڑا، نوجوان نے خودکشی کر لی

ساہیوال (ایس این این ) میں زہریلی گولیاں کھانے سے نوجوان جاں بحق۔ ساہیوال کے نواحی علاقے یوسف والہ کے 20سالہ عبد الجبار کا والدین سے معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ والدین کی ڈانٹ پر عبدالجبار نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے وہ بے ہوش ہو گیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں عبدالجبار نے دم توڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں