ساہیوال:‌گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان

ساہیوال(بیورورپورٹ ) سوئی گیس کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ‘گھریلو خواتین کھاناپکانے سے محروم ‘سکول کے طلبا وطالبات بغیر ناشتہ سکول جانے پر مجبور ‘ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی سوئی گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہوگیاہے۔ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو زندگی متاثر ہو گئی ہے خوا تین سارا سارا دن اور رات گئے تک گیس کے آنے کا انتظار کرتی رہتی ہیں ا کثر خوا تین گھروں میں لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔ شہریوںکا کہناہے کہ صبح سویرے گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتاہے جس کے باعث سکول کے بچے اور وہ بغیر ناشتے ہی گھروں سے جانے پر مجبور ہیں۔جہاز گراؤنڈ ، غلہ منڈی اور دیگر علاقوں میں کمپریسر کا ستعمال بھی عام ہے. شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کے چیئر مین نے امسال لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا اس کے باوجود لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں