ساہیوال: جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیاں

ساہیوال(بیورورپورٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر محمد عاطف اکرام نے تمام ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دیاتھا جس پرپولیس افسران نے کارروائی شروع کردی ہے اور ایک ہفتہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف 11مقدمات درج کرکے5 268 گرام چرس اور 260لیٹرشراب معہ چالو بھٹی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ ناجائز اسلحہ کے 24 مقدمات درج کرکے ملزمان سے 20پسٹل 30بور معہ گولیاں اور4رائفلز معہ گولیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران فتح شیر پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے تحصیل کالونی سے ایک شخص آصف شہزاد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے سٹاک کی ہوئیں 7ہزار پتنگیں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ اس مہم میں تمام پولیس افسران تیزی لائیں اور سماج دشمن عناصر کیخلاف ٹھوس حکمت عملی اپناتے ہوئے ایکشن لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں