ساہیوال : شفقت گیلانی پریس کلب کے بلا مقابلہ صدر منتخب

ساہیوال (بیورورپورٹ) ساہیوال پریس کلب کے انتخابات مکمل ہوگئے‘ صدر سید شفقت حسین گیلانی ‘سینئر نائب صدر سردار محمد اقبال ‘جنرل سیکرٹری وحید غنی‘ جوائنٹ سیکرٹری شاہد رفیق ‘فنانس سیکرٹری چوہدری رضوان طاہر کے مقابلہ کسی بھی امیدوار کے کاغذات داخل نہ ہونے پر
ا نہیں بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیاگیا جبکہ نائب صدر کی سیٹ پر مہر محمدعباس اور چوہدری محمد اشرف کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجہ میں چوہدری محمد اشرف کامیاب ہوئے۔ دلچسپ امر ہے کہ پریس کلب کے انتخابات میںگیلانی اور گورایہ گروپوں کے درمیان تحریری معاہدے کے بعد کامیابی نے ان کے قدم چومے ہیں۔ اب صدر سید شفقت گیلانی نے حاصل آئینی اختیارات کے تحت عزیز الحق گورایہ کو چیئرمین بنادیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں