طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عوامی تحریک کے سربراہ مولانا طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر خارجہ خواجہ آصف نےبھی شرکت کی۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف مقدمات بھی زیربحث آئے۔اجلاس میں گزشتہ روز لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور عمران خان کی تقریروں پر رد عمل ظاہر کیا گیا.گزشتہ روز طاہر القادری نے کہا تھا کہ حکومت کے خلاف اب یہ صرف ہماری نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مشترکہ جنگ ہے جب کہ عمران خان نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی تھی جبکہ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے کہا تھا کہ ملک کو کسی اور سے نہیں صرف جاتی امراء کے شیخ مجیب الرحمان سے خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں