عمران خان زرداری کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے: پی ٹی آئی

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 17 جنوری کو پاکستان عوامی تحریک کے کنٹینر میں عمران خان آصف زرداری کے ساتھ بنہیں بیٹھیں گے۔ عمران خان اور آصف زرداری الگ الگ خطاب کرینگے۔ادھر ماڈل ٹاﺅن لاہور میں عوامی تحریک کی کورکمیٹی کے اجلاس میں منگل کو اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں کے اجلاس اور17 جنوری کے احتجاج کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر احتجاج میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کے خطاب کے شیڈول پر بھی غور کیا گیا۔ عوامی تحریک نے تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کے ایک دوسرے سے متعلق تحفظات پر فیصلہ کیا ہے کہ آصف زرداری اور عمران خان الگ الگ وقت پر احتجاج میں شرکت اور شرکا سے خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے خلاف احتجاج میں اپوزیشن جماعتیں ایک گلدستے کی مانند شریک ہونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں