ساہیوال :بلدیہ کی عمارت میں مجرا، شائقین نوٹ نچھاور کرتے رہے

ساہیوال(ایس این این) میونسپل کار پو ریشن کی بلڈنگ میں رات بھر مجراکی محفل ،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں. انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔دلچسپ امر یہ ہے کہ سٹی پولیس اسٹیشن میونسپل کارپوریشن کے پڑوس میں واقع ہے مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کار پو ریشن ساہیوال کے ملازم علی کی مہندی کی تقریب ٹی ایم اے کے اندر منعقد کی گئی ۔ تقریب میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے بڑے بڑے سپیکر ز نصب کئے گئے تھے اس موقع پر حاضرین محفل نےخواجہ سراؤں اور رقاصاؤں پر خوب نوٹ نچھاور کئے تقریب کے متعدد شرکاء نشہ کی حالت میں تھے جنہوں نے ساری رات بلدیہ کی عمارت میں غل غپاڑہ مچائے رکھا لیکن کسی بھی ذمہ دار متعلقہ سرکاری ادارے نے کوئی ایکشن نہ لیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں