ساہیوال میں چور قیمتی سامان اور نقدی لے اڑے

ساہیوال (بیورورپورٹ ) چوری کی دومختلف وارداتوں میں نامعلوم نامزد ملزمان نقدی ‘موبائل فون اور طلائی زیورات لے اڑے۔ چوری کی واردات فتح شیرکالونی میں ہوئی یہاں دونامعلوم ملزمان شاہداحمد کے گھر سے نقدی اور موبائل فون مالیتی ایک لاکھ دس ہزارروپے چراکرلے گئے۔ دوسری واردات ڈی بلاک فریدٹائون میں ہوئی یہاں ملزمہ بانو مطیع الرحمن کے گھرسعدیہ نامی لڑکی کوکام کاج کے لئے رکھوایاجو گھر سے نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ مالیتی 8لاکھ 60ہزارروپے چراکرلے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں