ساہیوال: ڈی ایچ کیوسائیکل سٹینڈ عملے کی شہریوں سے بد تمیزی

ساہیوال(ایس این این )ڈی ایچ کیو میں سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کو پریشان کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ سائیکل سٹینڈ کے ٹھیکے دار نے ڈی ایچ کیو کی رہائشی کالونی کے باسیوں کو دھمکانا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سیکیوٹی اور سائیکل سٹینڈ کی آڑ میں انتظامیہ کی آشیر باد سے شہریوں کو پریشان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹھیکے دار کے گُرگے اور سیکیورٹی اہل کار اپنے شناساؤں اور رشتہ داروں کو بغیر چیکینگ کے موٹر سائیکل اور گاڑیاں ہسپتال کے احاطے میں لے جانے دیتے ہیں جب کہ عام شہریوں اور کالونی کے باسیوں کو سیکیورٹی کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے۔ کالونی میں ٓنے والے مہمانوں نے رکشہ فیس کی مد میں 20روپے لیے جا رہے ہیں ۔ ٹھیکے دار کی جانب سے گزشتہ دنوں موٹر سائیکلز کی ہوا نکالنے اور موٹر سائیکلز پنکچر کرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر ٓئی تھی۔

شہریوں کے مطابق سائیکل سٹینڈ کا عملہ سیکیورٹی اہل کاروں کی مدد سے بے جا دھمکاتا ہے جب کہ کالونی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے مہمان گیٹ پر آکر اپنی شناخت کرواتے ہیں تو بھی انھیں اندر داخل ہونے سے روک دیا جاتا ہے اور فون کالز پر بھی عملہ بد تمیزی کا مظاہر کرتا ہے۔ سائیکل اسٹینڈ کے عملے اور سیکیورٹی اہل کاروں میں گٹھ جوڑ کی وجہ انتظامیہ کی آشیر باد ہے جو بارہا شکایات کے باوجود سیکیورٹی عملے اورسائیکل سٹینڈ ٹھیکے دار کے کارناموں کی پردہ پوشی کر رہی ہے۔شہریوں کے مطابق اپنے رشتہ داروں اور میڈیکل ریپس کو نذرانے اور تعلق کی بنا پر بغیر تلاشی کے گزرنے دیا جاتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں