سمال انڈسٹری میں فیکٹری مالک کی ملازم لڑکی کے ساتھ زیادتی

ساہیوال(بیورورپورٹ)ملازمت کا جھانسہ دیکر فیکٹری مالک کی ساتھی کے ہمراہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی ،فحش تصاویر اورویڈیوفلم بناکر چھ ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔ جہاز گراؤنڈ کی رہائشی (ر) نے بتایا کہ چھ ماہ قبل سمال انڈسٹری اسٹیٹ کا رہائشی غالب بٹ ولد جمیل احمد اس کے پاس گیا اوراس کی18سالہ بیٹی (م ) کو ملازمت پر رکھوانے کیلئے اپنے ساتھ فیکٹری لے گیا جہاں اس نے (م) کو نشہ آورچیز کھلاکر اس کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے اس کی برہنہ تصویر یں اورویڈیوفلم بنالی اورانہیں انٹرنیٹ پر ڈالنے کی دھمکی دیکر ملزم اپنے دوست فیصل کے ساتھ ملکر (م) کواجتماعی زیادتی کانشانہ بناتارہا ۔(ر) نے مزید بتایا کہ اس کی بیٹی کے گھر نہ پہنچنے پر وہ ملزم غالب کی فیکٹری پہنچی جہاں ملزم فیصل مسلح پسٹل 30بورکھڑاتھاجبکہ ملزم غالب اس کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کررہاتھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں