عمران خان عوامی پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں: میاں نوید اسلم

ساہیوال (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما میاں نویدا سلم نے کہاہے کہ پاکستانی قوم کی دعاؤں کے طفیل عمران خان کو کڑے احتساب میں سے سرخروئی حاصل ہوئی ہے۔ اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورنواز لیگ کی کرپٹ قیادت کو رد کرتے ہوئے عوام آئندہ وزیراعظم کے طورپر عمران خان کو سامنے لانے کیلئے تیار ہیں۔ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی جدوجہد ایک ایسے پاکستان کی ہے جہاں قانون کی بالادستی ہواور تمام افراد قانون کے آگے جوابدہ ہوں اور کرپشن سے پاک قیادت ہو۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ثابت کردیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان سچا اور صادق و امین لیڈر ہے۔ تحریک انصاف نے ملک کے عوام کو کرپٹ لیڈروں سے نجات دلانے کا جو وعدہ کیاتھا وہ انشاء اللہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچنے والاہے۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں