ساہیوال:نوسر بازوں نے عورت کو زیورات سے محروم کر دیا

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال سے نوسر باز ایک مریض سے نقدی اور طلائی بالیاں لے کر فرار ہوگئے اور جاتے ہوئے اُسے بے ہوش کر گئے۔ بتایا گیا ہے کہ چک 185/9-L کا نذیر اپنی بیوی کے ہمراہ سوِل ہسپتال علاج کی غرض سے آیا یہاں پر اُسے دو نامعلوم نوسرباز مل گئے اُس کی بیوی نے کہا کہ وہ اپنا زیور اتار کر خاوند کودے دے ورنہ کوئی لوٹ کر لے جائے گا جب اُس نے زیور اپنے خاوند کے حوالے کردیا تو نوسر بازوں نے اُسے ڈاکٹر کے پاس بھیج دیا اور نذیر کو نشہ آور جوس پلا کر بے ہوش کر دیا اور زیور لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس فرید ٹاؤں تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں