سرکاری سکولز میں سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ایس این این):پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا.تعطیلات 24دسمبرسے 31دسمبر تک ہوں گی .وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کی جانب سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات24دسمبرسے 31 دسمبر 2017 تک ہوں گی. جب کہ سکول یکم جنوری 2018 کو معمول کے مطابق کھلیں گے. اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں