ڈکیتی کی2 مختلف وارداتوں میں ڈاکو قیمتی سامان لے اڑے

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈکیتی کی2 مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان 11بیٹریاں اورموٹرسائیکل لے اڑے ۔ڈکیتی کی واردات جے بلاک فرید ٹائون میں ہوئی یہاں موبائل کمپنی کے ٹاور پر سکیورٹی گارڈ کاشف موجود تھا کہ 3نامعلوم ملزمان آئے اور گن پوائنٹ پر گارڈ کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کردیا اور بیٹریاں مالیتی 1لاکھ 80ہزار روپے لے اڑے ۔دوسری واردات فتح شیر کالونی میں ہوئی یہاں محمدجاوید موٹرسائیکل نمبری 713/SLMپر گھر سے فتح شیر کالونی جارہا تھا کہ مین مارکیٹ کے قریب علی عباس وغیرہ 2ملزمان نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل مالیتی 70ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں