بھٹو نگر ساہیوال کا سیوریج سسٹم خرابی کا شکار

ساہیوال(بیورورپورٹ) بھٹونگر میں سیوریج کے پانی سے گلیاں تالا ب کا منظر پیش کرنے لگیں‘ کئی روز سے گندا پانی کھڑارہنے سے بدبو اور تعفن اٹھنے لگا ‘عملہ صفائی غائب ہونے سے علاقہ مکین پریشان ‘متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بھٹونگر گلی نمبر1اور2 کے درمیان والی گلی میں گٹروں کا پانی آئے روز ابل پڑتاہے جس سے علاقہ مکین شدید پریشانی میںمبتلا ہیں۔ مکینوںکا کہناہے کہ گلی کا سیوریج پائپ لائن بوسیدہ اور بیٹھ چکاہے اور آئے روز لائن بند ہوجاتی ہے جس کے باعث گلی میں گندا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگتاہے ۔ گنداپانی مسلسل کھڑا رہنے سے مچھروں کی افزائش ہورہی ہے ‘بدبو اور تعفن اٹھتاہے۔علاقہ مکین اور راہگیر مسجد میںجاتے ہوئے پریشان ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عملہ صفائی کو متعدد بار توجہ دلائی مگر کسی کے سرپرجوں تک نہیںرینگی۔ علاقہ مکینوںنے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں