جعلی سمز فروخت کرنے والا شخص گرفتار

ساہیوال (بیورورپورٹ)جعلی سمیں فر وخت کرنے والے ملزم کو سٹی پولیس نے دھر لیا ‘ملزم نے 80سمیں فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ریلوے روڈ ایک موبائل فرنچائزی کا فخر نامی ملازم کسی دوسرے افراد کے شناختی کارڈ پر سمیں ایکٹو کرکے فروخت کرتاتھا کہ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے 80سمیں کسی دوسرے افراد کے نام پر ایکٹو کرکے لاہور کے ایک شہری شمروز کو فروخت کی ہیں ۔ پولیس ملزم سے مزید تفتیش میں مصروف ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں