قومی اور صوبائی اسمبلیاں فروری میں توڑنے کا دعوٰی

لاہور (ایس این این) تمام قومی و صوبائی اسمبلیاں فروری کے ماہ میں توڑ نے کا دعوی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع کی طرف سے اگلے برس فروری کے ماہ میں سینیٹ الیکشن سے قبل ہی تمام اسمبلیاں توڑ دیے جانے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سینئر صحافی، کالم اور تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اسمبلیاں فروری 2018 میں توڑ دی جائیں گی.
قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیاں بھی توڑ دی جائیں گی۔ جبکہ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھی اسمبلیوں کی مدت پوری ہوتے دکھائی نہیں دے رہی۔ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جو ماحول وہ اب دیکھ رہے ہیں، ایسی مایوس کن صورتحال تو انہوں نے مشرف کے دور میں بھی نہیں تھی۔ایاز صادق کا دعوی ہے کہ انہیں ایک گریٹر پلان نظر آ رہا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں۔ تاہم انہیں ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ ایاز صادق نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ بیرونی قووتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں