ساہیوال(ایجوکیشن رپورٹر) ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام 2015 اور 2016 میں میٹرک پاس کرنے والے طلبا و طالبات میں وزیر اعظم سکیم کے تحت لیپ ٹاپ 13 سے 18 دسمبر تک مرحلہ وار تقسیم کیے جائیں گے. 2015 اور 2016 میں میٹرک کے امتحان میں 90 فی صد نمبر لینے والے طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ ملے گا جب کہ 2017 میں میٹرک پاس کرنے والوں کے لیے 91 فی صد نمبرمقرر کیے گئے ہیں.لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریبات 13 دسمبر سے 18 دسمبر تک ڈی پی ایس ساہیوال میں منعقد ہوں گی. طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے میٹرک اور انٹر(اگر ہو تو) کے رزلٹ کارڈ کی فوٹو کاپی، والد کے کارڈ کی کاپی، متعلقہ سکول کا سرٹیفیکیٹ اور ایک تصدیق شدہ تصویر اپنے ہمراہ لائیں .تقریبات کی تفصیل اور مقررہ معیار درج ذیل مراسلے کے مطابق ہو گا.
