حکیم سعید کے دیرینہ ساتھی مسعود برکاتی انتقال کر گئے

کراچی:سابق گورنر حکیم محمد سعید کے دیرینہ ساتھی اور بچوں کے نامور ادیب مسعود احمد برکاتی کراچی میں انتقال کر گئے.وہ گزشتہ60سال سے بچوں کے ادب سے وابستہ تھے . انھوں نے بچوں کے لیے سینکڑوں کتابیں تحریر کیں. وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ماہنامہ ہمدرد نونہال کے مدیر اعلیٰ کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے. ہمدرد نونہال سے ان کی وابستگی آخری دم تک رہی. انھوں نے بچوں کے ادب پر گہرے نقوش چھوڑے. بچوں کے نامور ادیبوں نے مسعود احمد برکاتی کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں