ساہیوال: قحبہ خانوں پر چھاپے، خاتون سمیت 8 گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)فرید ٹائون پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 8افراد کو گرفتارکرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف اکرام کی ہدایت پر فرید ٹائون پولیس ایس ایچ او ذیشان ڈوگر کی قیادت میںکارروائی کرتے ہوئے 86/6-Rمیں قحبہ خانہ پر چھاپہ مارکر ایک خاتون شازیہ اور منیر کو گرفتارکرلیا۔ 90/6-R‘96/6-Rمیں سکیم نمبر2 میں کارروائی کرتے ہوئے مکانات کرائے پر دیکر تھانہ میں اطلاع نہ دینے پر نذیر ‘سعید ‘ارشاد اور مقصود وغیرہ کو گرفتارکرلیا جبکہ 89/6-Rمیں ندیم اور ریاض سے 2پسٹل 30بور برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں