چیچہ وطنی : پولیس چیکنگ کے دوران 2 مسلح ڈاکوؤں کی پولیس کے جوانوں پر فائرنگ۔ پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ قبضے سے 2 پسٹل 3میگزین25 گولیاں3دستانے اور 1ون ٹو فائیو موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی میں دو مسلح ڈاکوؤں نے اس وقت پنجاب پولیس کے ایم سی اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کر دی جب ایم سی اہلکار قمر ناصر ،ساجد کمانڈو ،شاہ جمیل ،محمد طاہر، منور حسین ، ریاض شہر والے پل پر موٹرسائیکل سواروں کی چیکنگ کر رہے تھے۔ دونوں ڈاکوفائرنگ کر کے 125موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم ایم سی اہلکاروں نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں تنویرولد محمد انور اور ہمایوں ولد نور محمد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،جن کے قبضے سے 2 عدد30 بورپسٹل 3میگزین25 گولیاں3دستانے، ماسک ، 1ون ٹو فائیو موٹر سائیکل اور رینچ برآمد ہوا۔جبکہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی میاں امجد جاوید کمبوہ، ایس ایچ او تھانہ سٹی عزیز چیمہ موقع پر پہنچ گئے۔
