شریف کالونی میں کیمیکل کی دکانوں سے شہریوں کا جینا دو بھر

ساہیوال(نمائندہ خصوصی) کیمیکل کی دکانوں نے شریف کالونی پل بازار کی گلی نمبر1کے مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی۔ چونا، تیزاب اور دیگر کیمیائی مادوں کی وجہ سے رہائشی جلد اور سانس کے امراض میں مبتلا ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق شریف کالونی کی گلی نمبر 1 کے قرب و جوار میں واقع کیمکلز فروخت کرنے والے دکان داروں نے رہائشی علاقوںمیں گودام بنا رکھے ہیں ۔کیمکلز کے ڈرم کھلے عام گلیوں میں پڑے رہتے ہیں جس سے شہریوں کا جینا دو بھر ہو چکا ہے۔

شریف کالونی کے رہائشیوں کے مطابق تیزاب اور دیگر کیمیکلز سیوریج کی خرابی کا باعث بھی بن رہے ہیں جب کہ سیوریج پائپ بھی ان کیمکلز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہے ہیں اور سیوریج کا پانی پینے کے پانی میں شامل ہو رہا ہے۔ شریف کالونی کی گلی نمبر 1 کے اکثر باشندے سانس اور جلدی امراض میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں۔کالونی کے رہائشیوں نے ڈی سی او اور دیگر اعلیٰ حکام نے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں