دھرنا قائدین کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا عندیہ

اسلام آباد: اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پردیا گیا دھرنا ختم کیے جانے کا امکان ہے، دھرنا قائدین کی مشاورت جاری ہے کچھ دیر میں اعلان متوقع ، جبکہ فیض آباد انٹرچینج کے اطراف 21 روز سے بند سڑکیں کھولنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاملات طے پاگئے
انتظامیہ کی جانب سے کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹا کر 21 روز سے بند سڑکیں کھولی جارہی ہیں، آئی ایٹ سیکٹر میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا مظاہرین کو قائدین نے ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپنا سامان اکٹھا کریں اور گاڑیاں سیدھی کرلیں۔واضح رہے کہ دھرنا قائدین اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے ہونے اور زاہد حامد کے اپنی وزارت سے استعفیٰ دینے کے بعد دھرنا قائدین نے دھرنا اور احتجاج ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں