آئندہ 24 گھنٹوں میں انوشہ رحمٰن اور زاہد حامد کا استعفٰی متوقع

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سمیت 2وزرا اگلے 24 گھنٹوں میں اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان اہم ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی ،ذرائع کے مطابق اس موقع پر اہم پیشرفت ہوئی جس کے تحت اگلے 24 گھنٹوں میں 2 وزرا کے مستعفی ہونے کا امکان ہے ۔ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر قانون نے ملک کی موجود صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف موجودہ صورت حال کو کنٹرول میں لانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہےہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور ایک خاتون وزیر آئندہ 24 گھنٹوں میں استعفیٰ دے سکتے ہیں۔قبل ازیں ان دونوں وزرا کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی اور انھیں اپنی آمد ورفت محدود کرنے کا حکم دیا گیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں