عید الضحیٰ کے موقع پر ریلوے کے کرایوں میں 25 فی صد کمی

لاہور: وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے عید الاضحی کے موقعے پرخصوصی عید پیکج دینے کا اعلان کر دیا ہے، پیکج کے مطابق عید کے تینوں دنوں کرایوں میں 25 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ رعائت پاکستان ریلویز کی تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہو گی۔ پاکستان ریلویز عید کے موقعے پر کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پانچ خصوصی ٹرینیں بھی چلائے گاجبکہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے معمول کی ٹرینوں میں اضافی کوچز لگائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں