راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے: آرمی چیف

اسلام آباد:‌وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں فیض آباد آپریشن کے بعد پیدا ہونےوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف نے دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے طے کرنے اور دھرنا ختم کرنے کے لئے طاقت استعمال نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات کے دوران نیوز چینلز پر لگائی گئی پابندی پر تشویش کا اظہار کیا اور تجویز دی کہ راجا ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ ہم آئین و قانون کے مطابق ہر حکم پر عمل کریں گے، فوج کی مزید نفری بھیجنے کی ضرورت نہیں، ہم اپنے ہی لوگوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں چاہتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں