پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 2 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور(ویب نیوز) پنجاب بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دودن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. دھرنے کی وجہ سے امن و امان اور عوامی شاہرات پر احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کو 2 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے. ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے تمام اضلاع کے تعلیمی افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 2 روز کے لیے بند رکھا جائے. ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے مختلف اداروں کی تفریحی دوروں پر گئی ہوئی100 سے زائد بسیں طلبا سمیت شاہرات پر پھنسی ہوئی ہیں جس وجہ سے تعلیمی ادارے بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں