روہڑی : رینجرز سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

سکھر: روہڑی میں رینجرز سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ،ملزمان امام بارگاہ باب کربلا کی طرف جانا چاہتے تھے۔ترجمان رینجرز کے مطابق مشکوک سمجھ کر روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان فرار ہونے لگے جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کی کوشش میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
رینجرز ذرائع کے مطابق اسی دوران 2 افراد نے خودکش جیکٹس سے دھماکا کرنے کی کوشش کی،لیکن سندھ رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ہلاک تینوں دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مارے گئےدہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،دہشتگردوں کاہدف امام بارگاہ باب کربلا روہڑی تھی،ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کےنیٹ ورک کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں