میانوالی: معروف لوک گلوکار آصف سوانی قتل

میانوالی: معروف لوک گلوکار محمد آصف سوانی کو مخالفین نے ہوٹل میں آ کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ متوفی محمد آصف جنرل بس سٹینڈ میانوالی کے بارونق ایریا کے ہوٹل میں موجود تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار مخالفین نے آ کر فائرنگ کر دی اور وہ زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ بتایا گیا کہ موٹر سائیکل سکواڈ پولیس اس وقت قریب ہی موجود تھے۔ انہوں نے پیدل تعاقب کرنے کی کوشش کی لیکن ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ تھانہ سٹی پولیس میانوالی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں