ساہیوال میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج

ساہیوال(بیورورپورٹ) ڈ کیتی کی مختلف وارداتوں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی اور موٹرسائیکل لے اڑے۔ ملزمان نے تشدد کرکے نوجوان کو زخمی کردیا۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں 85/6-R کے قریب ہوئی یہاں محمد اشرف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سورہاتھا کہ اچانک 5 نامعلوم مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے‘اشرف کے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور فرارہوگئے۔ دوسری واردات 64/4-Rمیں رات کے وقت ہو ئی یہاں افتخار احمد اپنی موٹرسائیکل نمبری7463/SLMپر واپس گھرجارہاتھاکہ راستے میں ناصر وغیرہ 3ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی و موٹرسائیکل کل مالیتی63ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ ایک اور واردات میں نامعلوم ونامزد ملزمان موبائل فون‘نقدی‘2بکریاں اور بیکر ی سامان چراکرلے گئے۔ چوری کی واردات لیاقت چوک کے قریب ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے شاہد علی کی گاڑی سے موبائل فون مالیتی 90ہزارروپے چرالیا۔ دیگروارداتوں 133/9-Lمیں نامعلوم ملزمان نے تنویر حسین کی دوکان کی چھت کو نقب لگاکر نقدی اور گھی وغیرہ مالیتی 41ہزارروپے‘ 57/G-Dمیں چارملزمان نے محمد یار کی دوبکریاں مالیتی 1لاکھ روپے احاطہ مویشیاں سے اور نائی والا بنگلہ میں تین نامعلوم ملزمان نے شاہد فاروق کی بیکری کی چھت کو نقب لگا کر بیکر ی سے سامان مالیتی 93ہز ارروپے چرالیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں