ساہیوال:102/9-Lمیں سالانہ محفل نعت 11 نومبر کو ہوگی

ساہیوال(بیورورپورٹ) سالانہ محفل میلاد مصطفی ﷺ 11نومبر بروز ہفتہ چک نمبر 102نو ایل عارف والا روڈ ساہیوال میں پرزیر صدارت پیر سید حسن محمود گیلانی منعقد ہو گی جس میں ضلعی چیئرمین پی ایچ اے ساہیوال پیر احسان الحق ادریس‘پیر سید فضائل حسین‘پیر سید فتح مجاہد بخاری‘پیر انیس حیدر شاہ اورمیاں مانک علی کی خصوصی آمد ہو گی۔ محفل میں بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے ٹکٹ دیئے جائیں گے۔تلاوت کلام پاک محمد یسین نعیمی‘ نقابت کے فرائض محمد یونس قادری اور صدام حسین جبکہ ملک کے نامور ثناء خواں سید زبیب مسعود شاہ‘محمد رمضان ناصر‘ظہیر عباس فریدی‘شرافت علی قادری‘الطاف علی حاکم‘غلام مصطفی‘اعظم علی فریدی‘محمد ایوب اور نسیم احمد نقشبندی ہوں گے۔انجمن میلاد کمیٹی میں رائے عابد حسین‘مدثر حسین خان‘رجب علی خان‘رائے احمد سعید و دیگر ارکان شامل ہیں۔میلاد میں شرکت کرنے والے زائرین کیلئے وسیع لنگراور خواتین کیلئے پردہ کا انتظام ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں