ساہیوال(بیورورپورٹ)پنجاب حکومت نے کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیا ت تارڑ کو ٹرانسفر کر کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ لاہور میں ممبر سوشل انفراسٹرکچر تعینات کر دیا ہے۔ان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے اور وہ گریڈ 21میں سینئر آفیسر ہیں۔ساہیوال میں ان کی تعیناتی ڈیڑھ سال رہی جس دوران انہو ں نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مختلف محکموں کی استعداد کار بہتر بنانے کے کئی دورس اقدامات اٹھائے جسے عوام نے بے حد سراہا۔شہر کی مختلف سماجی‘ادبی اور ثقافتی تنظیموں نے بابر حیا ت تارڑ کی ساہیوال میں تعیناتی کو ڈویژن کی تعمیر و ترقی‘ادبی سرگرمیوں کے فروغ اور مقامی ثقافت کی ترویج کے لئے سنہرا دور قرار دیا ہے اور ان کی نئی تعیناتی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ان کی جگہ پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے ایم ڈی علی بہادر قاضی کو نیا کمشنر ساہیوال تعینات کیا گیا ہے جو جلد اپنا چارج سنبھالیں گے.
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments