جھال روڈ پرغیر ضروری سپیڈ بریکر ، شہری پریشان

ساہیوال (بیورورپورٹ) جھال روڈ پرغیر ضروری سپیڈ بریکر بناکرمین چوراہے کو چھوڑدیاگیا‘ مین چوراہے پر سپیڈ بریکرنہ ہونے سے شہری پریشان‘ شہریوں کاڈپٹی کمشنر اور سٹی میئر سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جھال روڈ پر بھٹہ پٹرول پمپ والے چوراہے پر سپیڈ بریکر نہ ہونے سے آئے روز شہری تیز رفتاری کے باعث حادثات کاشکارہورہے ہیں۔شہریوں نے متعد د بار کار پوریشن افسران کی توجہ سپیڈ بریکر بنانے کی طرف دلائی لیکن کارپوریشن نے مین چوراہے پر سپیڈ بریکر بنانے کی بجائے گلی محلوں کے راستوں پرغیر ضروری سپیڈ بریکر بنادیئے اورمین چوراہے پر سپیڈ بریکر نہ ہونے سے شہری آئے روز حادثات کا شکار ہورہے ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور سٹی میئر کا رپوریشن سے مطالبہ کیاہے کہ جھال روڈ پر پٹرول پمپ چوک میں مین چوراہے پر سپیڈ بریکر بنایاجائے تاکہ شہری حادثات سے محفوظ ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں