ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں پنشنرز رل گئے‘ پنشن آئن لائن اور ڈبل پنشن کرانے کے سلسلہ میں چکر لگانے پر مجبور‘تصدیق کا بہانہ بناکر بوڑھے مردو خوا تین کو پریشان کیاجانے لگا‘ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں ہونے والے بزرگ پنشنر ز کاریکارڈ نہیں رکھا جاتااور کسی بھی کیس کے آن لائن ہونے کاوقت مقررنہ ہے۔ کرپٹ راشی عملہ آنے والے پنشنرز سے رشوت نہ ملنے پر نہ صرف ان کے ساتھ ناروا سلوک کرتاہے بلکہ انہیں دفتر کے روزانہ کی بنیاد پر چکر لگا کر خوار کرتاہے۔ اگر کوئی پنشنرز دفتری عملہ کو اس معاملے کی طرف توجہ دلائے تو ان کے ساتھ بد تمیزی کی جاتی ہے۔ اس سلسلہ میں متعدد بار پنشنرز نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو توجہ دلائی لیکن کوئی نوٹس نہیں لیاگیا۔ مختلف حلقوں نے ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی اور دیگر متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ پنشنر ز کے معاملات جلدا زجلد حل کرائے جائیں اور اکاؤنٹس آفس میں شکایت بکس نصب کراکر پنشنرز کو ریلیف مہیا کیاجائے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments