وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا استعفیٰ متوقع، مفتاح اسمٰعیل نئے وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اگلے چند گھنٹوں میں استعفیٰ دینے کی خبریں گردش میں ہیں۔ منی لانڈرنگ کیس کے علاوہ بدعنوانی کے دیگر مقدمات میں نیب کورٹ کا سامنا کرنے والے وفاقی وزیر جنھیں کرپشن کیسز میں نواز شریف کا دست راست کہا جاتا ہے اس وقت لندن میں انجیو گرافی کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے پر آرام کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار آئندہ چند گھنٹوں میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے اور اپنے قانونی مشیروں کی آرا کی روشنی میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں گے جب کہ مفتاح اسمعیل کو نگران حکومت سے پہلے تک وزیر خزانہ مقرر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں