سموگ کے اثرات سے بچنے کے لیے کیا کریں

لاہور(ویب ڈیسک)سموگ دھندلابادل اس سے مت ڈریں صرف احتیاط برتیں بارش میں تاخیرکے باعث پنجاب بھر میں دھندلابادلsmog کے ممکنہ خدشات پیدا ہو گیے ہے جو نہ صرف آنکھوں میں شدیدتکلیف اور حد نگاہ میں کمی کا باعث بن سکتے ہے اور سانس اور پھیپھڑوں کی بیماری کا سبب بھی بن سکتے ہیں، گلیوں سڑکوں کے ساتھ ساتھ گھروں کے اندر جانے والی یے آلودگی بالخصوص بچوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے. سموگ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں گزاریں بازاروں گلیوں سڑکوں پر چلنے پھرنے سے پرہیز کریں گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں گھروں کی صفائی کے دوران جھاڑو کی بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں گھر سے باہر نکلتے وقت چشمے اور ماسک کا استعمال کریں سفر میں یا سفر کے بعد آنکھوں کو اچھی طرح پانی سے دھوئیں. ہلکا اور ڈھیلا لباس پہنے اور سرکو ٹوپی یا رومال سے ڈھانپ کر رکھیں بہت زیادہ ٹھنڈے مشروبات پینے سے پرہیز کریں گھروں کے باہر مٹی والی جگہ پر پانی کا چھڑکاؤ کریں اپنی گاریوں کا معائنہ کروائیں تا کے ماحول میں آلودگی کم سے کم ہو اور سفر سے پرہیز کریں بچوں اور بزرگوں پر خصوصی توجہ دیں اور ان کی صحت کا خاص خیال رکھیں آنکھوں اور سانس کی بیماری کی صورت میں فوری اپنے قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں