سموگ میں اضافہ حادثات کا باعث بن سکتا ہے: ڈاکٹر خالد عبداللہ

ساہیوال (بیورورپورٹ) موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے سموگ میں اضافے سے حادثات کی تعدادبڑھنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کوچاہیے کہ وہ فوگ اور سموگ کے دوران گھروں سے کم نکلیں اور ضرورت کے وقت ماسک کا استعمال کریں اور گاڑیوں پر فوگ لایٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 ساہیوال ڈاکٹر خالد عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہو ں نے ماہانہ کارکردگی کے بارے میں کہا کہ اکتوبر2017 کے دوران51503کالز موصول ہوئیں جن میں سے2639یمرجنسی کالز تھیں جبکہ43433غیر متعلقہ کالز تھیں اور ریسکیوٹیموں نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر2639 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو1122نے 2639ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاجن میں روڈ ایکسیڈینٹ779، میڈیکل ایمرجنسیز1467، آگ لگنے کے واقعات23، کرائم کال98 ڈو بنے کے واقعات02 اور270متفرق واقعات شامل ہیں۔ان حادثات میں 55 لوگ جاں بحق ہوئے جبکہ990لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبعی امداد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں