برازیل کے سفیر کاچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ساہیوال کا دورہ

ساہیوال(نمائندہ خصوصی) برازیل کے سفیر مسٹر کلائیڈو لنز نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ساہیوال کا دورہ کیا۔اس مو قع پر صدر چیمبر آف کامرس شیخ ذیشان شہزاد‘ سینئر نائب صدر کاشف ریاض‘ نائب صدر کامران سعید‘ ایگزیکٹو ممبران محمد وقاص‘ خرم بٹ‘احسن عبد اللہ بٹ‘ حاجی محمد علی‘ ملک فاروق‘ نفیس صادق‘ مسز شکیلہ نفیس‘ شیخ بشارت ندیم‘ میاں بابر صغیر‘ سابق صدر چو ہدری ارشد حسین اورمحمد عامر صدیق اپنا گروپ کے چیئر مین چودھری راشد حمید کے علاوہ چیمبر آف کامرس کے ممبران کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
مسٹر کلائیڈو لنز نے چیمبر کے عہدیداران سے ملاقات کر تے ہوئے کاروباری معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے باہمی تجارت کو فروغ دینے پر زوردیا۔
اس مو قع پر صدر شیخ ذیشان شہزاد نے کہا کہ برازیل کے سفیر کی ساہیوال چیمبرکے دورہ سے پاکستان اور برازیل کی امپورٹ ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا اور تاجر کو ترقی کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر ہون گے۔برازیل کے سفیر نے صدر چیمبر آف کامرس شیخ ذیشان شہزاد کو ان کی کابینہ سمیت برازیل کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں