وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،1 اہلکار شہید

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک جوان شہید ہوگیا۔وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی خیبر ایجنسی میں دھماکہ اس وقت ہوا جب ایف سی اہلکار پٹرولنگ میں مصروف تھے جس کے نتیجے میں ایف سی کا ایک جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی میں قائم سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب کیا گیا۔ دھماکے کے بعد بعد سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد دھماکے کے مقام پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں