بڑے میاں کے بعد اب چھوٹے میاں کی باری ہے: عمران خان

میانوالی :تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شکر ہے ایک بھائی تو گیا۔ اب دوسرا جانے والا ہے۔ میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختون خوا میں پولیس کو ٹھیک کردیا۔ 70 فیصد جرائم کم ہوگئے۔آج پختونخوا کی عوام کو پولیس پر اعتماد ہے۔ اب موقع ملا تو پنجاب پولیس کو بھی ٹھیک کرکے دکھاوں گا۔ شہباز شریف وردیاں بدل کر پنجاب پولیس میں تبدیلی لایا۔ پولیس کی اچھی بھلی وردیاں تھیں، انہیں ڈاکیہ بنا دیا ۔ان کی ساری ڈیو لپمنٹ اشتہاروں میں ہوتی ہے۔اشتہاروں میں دونوں بھائیوں کی شکلیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بھائی عوام کے سامنے معصوم بن جاتے ہیں اور کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ۔کونسا ملک ہے جہاں مجرم کو 40 گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملی تو غریبوں سے نہیں امیروں سے ٹیکس لیں گے ۔اقتدار میں آکر نیب اور ایف بی آئی کو ٹھیک کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ 21 سالہ جدوجہد کی۔اس دوران بڑی مایوسیاں بھی ملیں اور برا وقت بھی آیا ۔بہت سے اپنے ساتھیوں نے بھی مایوس کیا لیکن میانوالی کے عوام نے کبھی مایوس نہیں کیا۔2002 میں میانوالی میں الیکشن لڑنے آیا تو لوگوں نے مذاق اڑایا اور کہا کہ ضمانت ضبط ہوجائے گی۔2002 کا الیکشن میں کامیابی حاصل نہ کرتا تو شاید آج اس مقام پر نہ کھڑا ہوتا۔جب جدوجہد شروع کی تو سیاست دان میرا ساتھ دینے کو تیار نہیں تھا لیکن میانوالی کے بچوں نے میرا ساتھ دیا ۔ آج اللہ کے فضل سے تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں