لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے 29 اکتوبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے لیے ایک بار پھر نئی ہدایات جاری کر دی ہیں. یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امیدوار اپنے ساتھ کپ بورڈ یا گتہ لا سکتے ہیں تاہم امتحان کے بعد یہ چیزیں واپس لے جانے کی اجازت نہ ہو گی.امیدواروں کو صرف اپنا داخلہ کارڈ دکھانے پر امتحانی ہال میں جانے کی اجازت ہو گی.یہ کارڈ دوران امتحان امیدواران سے لے لیا جائے گا. انٹری ٹیسٹ دینے والے اپنے ہمراہ موبائل فون، کیلکو لیٹر، کتب، نوٹس، ہتھیار، بیگ، پرس، کیمرہ اور گھڑی یا بلیوٹوتھ ڈیوائسز نہ لے جاسکیں گے.ایسی اشیا برآمد ہونے کی صورت میں امیدواران کو ہال سے نکال دیا جائے گا اور اس کا امتحان منسوخ کر دیا جائے گا.مزید تفصٰلات کے لیے یہ لنک ملاحظہ کریں.
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments