میونسپل کمیٹی کمیر کا سب انجینئر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ساہیوال( بیورو رپورٹ)میونسپل کمیٹی کمیر کا سب انجینئر خالد رشید رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،انٹی کرپشن نے جج کی موجودگی میں نشان زدہ نوٹ برآمد کرتے ہوئے ہتھکڑیاں لگادیں،خالد رشید سینئر سب انجینئر میونسپل کمیٹی کمیر نے ٹھیکیدار سید عثمان سے بل پاس کروانے کیلئے 75ہزار روپے رشوت مانگی تھی،25ہزار وصول کرتے ہوئے انٹی کرپشن پولیس نے خالدرشید کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں