گوجرہ(ویب نیوز)گوجرہ میں امام مسجد نے سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کر کے حیوانیت کی انتہا کر دی.
تفصیلات کے مطابق زبیر ٹائون گوجرہ کے رہائشی اشفاق الرحمن جو کہ جامع مسجد اہلحدیث صدیق اکبر تاج کالونی گوجرہ کا امام بھی ہے کے بیٹے عطاء الرحمن (طالب علم درس نظامی لاہور مدرسہ)نے سٹی پولیس کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کے والد اشفاق الرحمن نے اپنی ہوس کو مٹانے کے لیے اپنی ہی سگی بیٹی صفیہ بی بی جو کہ دو بچوں کی ماں ہے اور طلاق یافتہ ہے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے آئی این پی کے مطابق جس پر سٹی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم باپ اشفاق الرحمن کو گرفتار کرلیا اور اس کی بیٹی صفیہ بی بی کا طبی معائنہ کروانے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Load/Hide Comments