اسٹیج اداکارہ سپنا چوہدری کے ساتھ جنسی زیادتی

لاہور (ویب ڈیسک) ہنجروال کے علاقہ میں دو افراد نے گھر میں گھس کر سٹیج اداکارہ سپنا چوہدری کو زیادتی کانشانہ بناڈالا۔ سپنا چوہدری کے مطابق ملزمان نے پستول کے بٹ مار کر مجھے زخمی کر دیا اور اجتماعی زیادتی کی ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کر لیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی نامور اسٹیج اداکارہ سپنا چوہدری کوشہر یار نامی شخص نے ساتھیوں کی مدد سے گینگ ریپ کا نشانہ بنادیا.سپنا
چوہدری کی جانب سے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں شہر یار نامی شخص اور اسکے ساتھیوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کا بھی الزام لگایا گیا ہے اور پولیس نے سپنا چوہدری کی نشاندہی کے مطابق ملزموں کی تلاش شرو ع کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں